کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ کئی روز سے احتجاج کرنے والے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبہ کو درپیش مسائل کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرتے
ہوئے کہا کہ یونیورسٹی حکام سے رابطہ کرکے بلوچستان کے طلبہ کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔ جام کمال نے یقین دلایا کہ طلبہ کو درپیش فیسوں اور دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔