بھارت کے 44 بینک دہشتگردوں کے سہولت کار نکلے

115

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشنل کرائمز انفور سمنٹ نیٹ ورک (ایف سی ای این) نے بھارت کو دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرز قرار دے دیا۔ ایف سی ای این کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ان بینکوں میں پیسہ کہاں گیا اور کس نے استعمال گیا اس کے بارے میں بھی سوالات اُٹھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈا و دیگر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ وررک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1.53 بلین ڈالرز منی لانڈرنگ کی۔ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی نوادرات کے اسمگلرز بھی اس کام میں ملوث ہیں۔ سونے اور ہیرے میں منی لانڈرنگ کی گئی۔ حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔