جی ایف ایس بلڈر زکی جانب سے سالانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب

359

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) جی ایف ایس بلڈرز کی جانب سے کارکردگی ایوارڈ تقریب کے موقع پر عرفان واحد، مولانا بشیر فاروقی، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر کا گروپجی ایف ایس بلڈرزکی جانب سے بہترین کارکردگی پر ملازمین کے اعزاز میں سالانہ ایوارڈ تقریب 2020ء کا انعقاد کیا گیا ۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں اعزازی شیلڈز،پلاٹ کے کا غذات اور کیش انعامات دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایف ایس بلڈرز اینڈڈویلپرز کی جانب سے گز شتہ شب مقامی بینکوئٹ میں اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ ایوارڈ تقریب سے جی ایف ایس بلڈرز کے عرفان واحد،منصور واحد،محسن واحد ،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مولانا بشیر احمد فاروقی۔وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما شہزاد میمن، یوسف بلوچ،جے ڈی سی کے ظفر عباس،ارشد محمود، ذاکرمحنتی، جام سہیل،رجب،اکبر رنجو،فارس ندیم، ریحان غوری، دبیر علی، بلڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندے سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی ومذہبی ،سماجی اور کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

ایوارڈ تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مولانا بشیر احمد فاروقی نے دعا کرائی،سالانہ ایوارڈ تقریب 2020ء میںاسٹار پرفارمنس ایوارڈمنیر احمد خان کو دیا گیا، ایمپلائی آف دی منتھ کا ایوارڈ نوید زیدی، اور دائود مغل کو دیا گیا۔بیسٹ ڈیلر آف دی ایئر کا ایوراڈ آصف گل کو دیا گیا، بیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ سید محمد حسان،لائف ٹائم اچیف منٹ ایوارڈ حا فظ محمد علی، ایمپلائی آف دی ایئر کا ایوارڈ انصار تاجی اور طیب خان کو دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقع پر ایوارڈ وصول کر نے والے ملازمین نے جی ایف ایس بلڈرز کے عرفان واحد کا شکریہ اداکیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جی ایف ایس بلڈرز اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ فلاحی کام کرنے والے اداروںکی امداد بھی کرتا ہے۔حالیہ ہونے والی بارشو ں میں جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ،عالمگیر ٹرسٹ سمیت دیگر فلاحی اداروں نے بہت کام کیا ہے،جو میرے لیے باعث فخرہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے اقدامات کرنے چاہییں تاکہ محنت سے کام کرنے والوں کی حواصلہ افزائی ہوسکے، میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جی ایف ایس بلڈرکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جی ایف ایس بلڈرز کی جانب سے اپنے ملازمین کا خیال رکھنا اور انکی حو صلہ افزائی کے لیے اس طرح کی تقریب کا انعقاد ملازمین کے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے۔امید ہے کہ ملازمین مزید محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے ادارے کے لیے کام کر ینگے اور ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔

ا س موقع پر جی ایف ایس بلڈرز کے سی ای او عرفان واحد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ایوارڈ کی مستحق ہماری پوری ٹیم ہے جس نے بہترین کارکردگی دکھا کر اس مقا م پر پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ محنت اور ایمانداری ترقی کی اولین شرط ہے ،محنت اورلگن سے اپنے کام کو انجام دینے والے لوگ نہ صرف خود ترقی کرینگے بلکہ جی ایف ایس کو بھی بلند مقام پر لے جانے کا سبب بنیں گے۔