امریکہ میں 14 سالہ نجہ عقیل نامی لڑکی کو حجاب پہننے پر والی بال (volley ball) اسپورٹ سے نکال دیا گیا۔
volley ball امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں کھیلا جانے والا مشور اسپورٹ ہے جس میں 2 ٹیمیں گیند کو ایک دوسرے کی جانب اس انداز سے اچھالتی ہیں کہ گیند زمین کو نہ چھوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ٹینیسی صوبے کے ہائی اسکول کی نجحہ نامی مسلم طالبہ کو والی بال اسپورٹ سے حجاب پہننے کی بنا پر نکال دیا گیا۔
نجہ عقیل کے مطابق وہ اس واقعے سے قبل بھی باحجاب ہوکر والی بال کھیلتی رہی ہیں تاہم اب ان کو حجاب کی بنیاد پر کھیلنے سے روک دیا گیا۔