مضبوط بالوں کیلئے چند ٹوٹکے جو آپ گھر میں باآسانی اپنا سکتے ہیں

699

1) نہانے یا سر کو دھونے کے بعد اگر آپ بالوں کو خشک کرنے کیلئے ڈرائیر کا استعمال کرتے ہیں تو احتیاط کیجیے کہ بالوں کو خشک کرتے وقت ڈرائیر ایک ہی جگہ پر نہ رکھیں بلکہ بالوں پر مختلف رخ سے استعمال کریں۔

2) حیاتین (vitamins) اور معدنیات (minerals) کو لازماً اپنی غذاؤں میں شامل کریں جیسے کہ وٹامن اے، بی، سی، ڈی، ای، فولاد، اور زنک۔

3) شیمپو استعمال کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کس قسم کا شیمپو استعمال کررہے ہیں کیونکہ کچھ شیمپو آپ کے بالوں میں اٹی گرد کو صاف کرنے کے دوران آپ کے بالوں کا قدرتی تیل بھی ختم کردیتے ہیں جو کو کہ بالوں کیلئے بہت ضروری ہے۔

4) اپنے سر کی مالش کو روز کا معمول بنائیں۔ اس سے آپ کے سر میں دورانِ خون اچھا ہوتا ہے اور آپ کے بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتا ہے۔

5) اپنے کھانوں میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو بھی شامل کریں جیسے کہ انڈے، مچھلی، پھلی مٹر اور لوبیا وغیرہ، اور پالک۔

6) اپنے بالوں میں انڈے کی زردی لگائیں کیونکہ اس میں وہی پروٹین شامل ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط رکھنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

7) نہانے کے بعد تولیے سے سر صاف کرنے کے بجائے کوئی کاٹن کی ٹی شرٹ سے اپنا سر صاف کریں کیونکہ تولیے سے صاف کرتے وقت جو بالوں میں رگڑ پیدا ہوتی ہے اس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں۔

8) اپنے سر میں ایلوویرا لگائیں۔ اس میں بھی وہ تمام تر اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ آپ کے بالوں کو صحت بخش بناتے ہیں۔

9) گرم پانی سے نہیں نہائیں کیونکہ گرماہٹ آپ کے بالوں کو حرارت دے گی جس سے آپ کے بال نرم ہوکر جلدی ٹوٹنا شروع ہوجائیں گے۔

10) قدرتی تیلوں کا استعمال کریں جیسے کہ کھوپرے کا تیل، بادام کا تیل، سرسوں کا تیل یا زیتون وغیرہ۔