سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے گھر پر قبضہ کرلیا، محمد یاسین

82

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو آدم کے رہائشی افراد نے علاقے کے بااثر افراد اور پولیس کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر محمد یاسین، یامین، محمد رمضان و دیگر نے کہا کہ ٹنڈو آدم میں ہماری 34 ایکڑ زرعی زمین ہے، جس پر علاقے کے بااثر افراد اور سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے گھر پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکام بالا نوٹس لیں اور انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔