پولیس اور پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ کے باہمی تعلقات اور مشکلات پر غور

78

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) نئے آنے والے انچارج ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر عبدالحفیظ غوری کی زیر صدارت ضلع ٹنڈوالہٰیار کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور بڑے منثی کے ساتھ اہم میٹنگ لائبریری ہال سیشن کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں پولیس ڈپارٹمنٹ اور پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ کے باہمی تعلقات اور مشکلات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر عبدالحفیظ غوری نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ زیر تفتیش کرمنل مقدمات کو مقررہ وقت پر مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں میں مقدمات کو چلانے کے لیے پیش کیا جاسکے، گواہوں کی حاضر ی کو یقینی بنایا جائے، ریکوری پراپرٹی کو فوری طور پر ایگزامیشن کے لیے لیبارٹری روانہ کیا جائے اور ان کی رپورٹ فوری طور پر حاصل کرکے مقدمات کو چلایا جائے۔ اس موقع پر اے ڈی پی پی شاہد حسین بلوچ، اے ڈی پی پی ریاض حسین، اے ڈی پی پی نیرو لعل نے بھی اپنے اپنے کورٹس کے کیسوں کی تفصیل اور مشکلات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس میٹنگ کے انعقاد کو سہراہا۔ اس کی وجہ سے عدالتوں میں کیس جلدی چلیں گے، مقدمات التوا کا شکار نہیں ہوںگے اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی بجا آواری بھی ہوگی۔