پرانے تعلقاتی فوجی قیادت سے ملتے رہتے ہیں، راناتنویر

77

کالاشاہ کاکو(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پرانے تعلقات ہیں وہ ججز اور فوجی قیادت سے ملتے رہتے ہیں۔اپنے فارم ہاوس میں گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کی ملاقات بھی ان کے 40سال کے تعلق کا تسلسل تھی تاہم میاں نواز شریف کا بیان آچکا آئندہ کوئی بھی انفرادی طور نہیں ملے گا تاہم سیکورٹی یا اہم
کسی قومی ایشو پر ملاقات کرنا ہوگی تو وہ پارٹی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کے ملٹی پل ایشو ہیں، صوبائی وزیر صحت بھی کہہ چکی ہیں کہ نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں اب حکومتی ارکان نواز شریف کے خطاب پر تنقید کریں تو ایسا بھی نہیں ہے میاں نواز شریف بول نہ سکیں ۔