صحافیوں کے مسائل حل کرانے کی کوششیں کرونگا، چودھری شجاعت

74

لاہور(اے پی پی ) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب ظہیر اور سیکرٹری ویجی لینس خلیل ناصر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ صحافی برادری ملک کے خیر خواہوں کو آگے لائے اور ان کی باتوں کو اہمیت دے تاکہ قوم کی صحیح رہنمائی ہو۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مسائل سے آگاہ کیا اور پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ کے بیان کے بعد میڈیا مالکان کو ادائیگی ہوئی اور ہمیں بھی تنخواہیں ملیں لیکن بعض اداروں میں ابھی بھی 8 ماہ کی تنخواہ باقی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں میڈیا مالکان سے بات کر کے آپ کے مسائل حل کروانے کی کوشش کروں گا۔