فوج کیخلاف عزائم رکھنے والا ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا،پرویز الٰہی

81

لاہور(اے پی پی )اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کیخلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ 10 سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں سے ہے، بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے خضر حیات گوپانگ کی قیادت میں وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری کامل علی آغا بھی موجود تھے۔پرویزالٰہی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مظفر گڑھ تحصیل علی پور کے لیے خضر حیات گوپانگ کو امیدوار تحصیل ناظم نامزد کر دیا ۔ خضر حیات گوپانگ نے کہا کہ ٹائون کمیٹی خیرپور، سادات ٹائون کمیٹی، ہیت پور، ٹائون کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پور سٹی میں ہماری تیاری مکمل ہے ۔