افغان امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اسلام آباد پہنچ گئے

307

افغان اعلیٰ قومی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان،صدر عارف علوی و دیگر حکام سے ملاقات کرینگے.

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد جا رہا ہوں، اس دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوں جبکہ دورے کے دوران دوحہ میں افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا.