آصف زرداری اور فریال تالپور پر فردجرم عائد

286

احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابقاسلام آباد کی احتساب عدالت کے  جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی  سماعت کی جس سلسلے میں آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

 آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ حاضری کیلیے دستخط کے ساتھ انہیں الزامات کی فرد جرم بھی دے دیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کو چارج شیٹ پڑھنے کے لیے دے دی گئی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے کہا کہ جو ملزمان دیگر 2 ریفرنسز میں نامزد نہیں،وہ جاسکتے ہیں۔فریال تالپور کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد جانے کی اجازت دےدی گئی۔