امریکی اخبار نے ٹرمپ کا پول کھول دیا

298

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے دوران 750 ڈالر کا ٹیکس دیا.

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال یعنی 2016 کے دوران 750 ڈالرانکم ٹیکس دیا جبکہ اس سے قبل 15 سال کے دوران صدر ٹرمپ نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا.

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے گوشواروں میں آمدنی سے زیادہ نقصان ظاہر کیا.

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی مگر ٹیکس کی تفصیل بتانے سے بھی گریز کیا اور کہا کہ میں نے بہت رقم دی، بہت زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا.

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ گوشوارے نہیں دوں گا کیونکہ وہ آئی آرایس آڈٹ میں ہیں.