وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوپارٹی اندرون سندھ سے آتی وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتی پنجاب میں بھی ایسا ہی تھا ایک شہرکواوپراٹھایا گیا باقی سب پیچھے رہ گئے۔
مہمند میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا نظریہ ہوتا ہے اوروہی اس کا روڈ میپ ہوتا ہے ہمارا نظریہ وہ اصول ہے جومدینہ کی ریاست کے اصول تھے وہ نظریہ یہ ہے کہ کمزورطبقے کو اوپرلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی سب سے بڑی ذمے داری ہوتی ہے کہ کمزورطبقے کواوپرلایا جائے،علامہ اقبال اورقائد اعظم کی سوچ بھی اسلامی فلاحی ریاست کی تھی،ہماری پوری کوشش ہے کہ کمزورطبقے کواوپرلائی جوترقی ہونی چاہیےوہ ایسی ہوکہ تمام علاقوں کواوپراٹھایا جائے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک علاقہ اوپرچلاجائے اورباقی سب نیچے چلے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ قبائلی علاقوں پرخرچ کیے جائیں، صوبوں نےالیکشن سےپہلےوعدہ کیاتھاکہ وہ اپنااین ایف سی کا3فیصدقبائلی علاقوں کودیں گے جب ہماری حکومت آئی توصوبےقبائلی علاقوں کواین ایف سی کا3فیصددینے کوتیارنہیں۔