یمن کی حکومت اور حوثی باغی کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا۔
اقوام متحدہ نے بتایا کہ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغی ایک رکے ہوئے امن عمل کی بحالی کے مقصد سے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت 15 سعودیوں سمیت ایک ہزا کے قریب نظربندوں اور قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوگئے۔
یو این کے مندوب مارٹن گرفتتھس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ یمنی حکومت اور حوثی ایک اہم سنگ میل پر پہنچ چکے ہیں۔
یمن کی حکومت جسے سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد کی حمایت حاصل ہے اور حوثی تحریک نے 2018 میں تقریبا 15ہزار قیدیوں کو تبدیل کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ، لیکن یہ معاہدہ آہستہ آہستہ اور صرف جزوی طور پر نافذ ہوا ہے۔