چین پر غیر قانونی ٹیکس، ہزاروں امریکی کمپنیوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

251

بیجنگ: چینی مصنوعات پر غیر قانونی ٹیکس عائد کرنے پر 3500 سے زائد امریکی کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ کی ٹیسلا اور فورڈ موٹرز سمیت 3500 کمپنیوں نے چینی مصنوعات پر غیر قانونی ٹیکس لگانے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

کمپنیوں نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت نے تین کھرب امریکی ڈالرز سے زیادہ کی چینی ساختہ مصنوعات پر جو اضافی محصولات عائد کیے ہیں وہ غیرقانونی ہیں۔

مقدمہ امریکی بین الاقوامی تجارتی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں امریکی حکومت کیخلاف بار بار چینی سامان پر ٹیکس عائد کرنے اور تجارتی اخراجات بڑھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔