پہلا کارٹون کا کردار جس کا سب سے پہلے مجسمہ بنایا گیا

334

پوپائی اکثر نوجوانوں کے بچپن کے پسندیدہ کارٹونوں میں سے ایک تھا جس میں ایک ملاح نمکین پالک کھا کر انتہائی طاقتور ہوجایا کرتا تھا۔

تمام کارٹونز میں سے پوپائی کا سب سے پہلے مجسمہ تیار کیا گیا۔ یہ مجسمہ 60 فٹ لمبا تھا جسے 26 مارچ 1937 کو امریکی شہر ٹیکساس میں نصب کیا گیا۔

یہ مجسمہ ایک پالک کی انڈسٹری کی جانب سے بنایا گیا تھا جس کا مقصد پوپائی کے خالق ای سی سیگر کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا کیونکہ اس کارٹون کی وجہ سے ہی انڈسٹری کی پالک کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ ہوا تھا۔