مضر صحت مین پوری فروشوں کیخلاف پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی اشتہاری و روپوش اور مضر صحت مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،3 ملزمان گرفتار،مقدمات درج مکی شاہ پولیس نے دوران گشت چیک پوسٹ پبن کے روپوش ملزم صدام ولد دادن لغاری کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سخی پیر پولیس نے حقانی مسجد گندا نالا روڈ کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش غلام مصطفیٰ عرف پوڑو ولد انور خاصخیلی کو 211 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ ٹنڈو جام پولیس نے لغاری موری ٹنڈو جام کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش اللہ بچایو ولد امیر بخش ناہیوں کو 200 مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔