آندرے روبلوف نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

98

ہمبرگ (جسارت نیوز) روس کے نامور ٹینس اسٹار آندرے روبلوف نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں یونانی ٹینس اسٹار سٹیفانوس کو شکست دیکر تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ہمبرگ کے مقام پر کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں 22 سالہ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاڑی ٹسیپاس سٹیفانوس کو 2-1 سے شکست دی۔ آندرے روبلوف کی فتح کا ا سکور 6-4، 3-6 اور 7-5 تھا۔ یہ آندرے روبلوف کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روبلوف نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے پر امید ہیں۔