ـ5واں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ

168

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 5ویں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈ19 کے سبب ایونٹ کے ملتوی شدہ میچزکا آغاز ہوگیا۔یوبی ایل اسپورٹس اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میںآڈٹ اسپارٹن نے باآسانی اے آر جی گلوریزکو 93 رنز سے شکست دی، انٹرنیشنل کرکٹر اطہر لئیق نے دھواں دار بلے بازی کامظاہرہ کرنے پر عثمان اظہرکو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ایونٹ مینجر انورفاروقی، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ آڈٹ اسپارٹن نے 3 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیا، عثمان اظہرنے 3 چھکوں 13 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 99 رنز بنائے ۔سرفراز عالم نے 20 رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں اے آر جی گلوریز کی پوری ٹیم 79 رنز پر پولین لوٹ گی ،جعفر بالٹی نے3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے ، علی عمران نے 9 رنز دیکر4محمدشعیب نے 7 رنز دیکر3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسرے میچ میں آربی جی واریرز نے 8 وکٹوں سے ایس بی اے گروپ کو شکست دی۔ ثاقب زار بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ایس بی اے گروپ 124 رنز پرآئوٹ ہوگئی، جواب میں آربی جی واریرز نے 17.2 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پوراکر لیا۔ ثاقب زار نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایس بی اے گروپ کے بولرز کو آئوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا اور3 چھکوں 14 چوکوں کی مددسے 32 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔