پلاٹ سے قبضہ ختم کروا کر انصاف فراہم کیا جائے، محبوب ملاح

129

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح اور اس کے بیٹے جمن ملاح نے پلاٹ پر قبضے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جام شورو کی دیہہ میں ہمارے دادا کی رجسٹرڈ زمین ہے، یہ پلاٹ بارہ ہزار فٹ پر مشتمل ہے جس پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے، ہمارے پلاٹ کا سروے نمبر 223 ہے جوکہ میرے دادا مرحوم گل محدم ملاح کی ملکیت ہے، جس کے کاغذ ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ پلاٹ سے قبضہ ختم کرایا اور انصاف فراہم کیا جائے۔