سول اسپتال انتظامیہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں، مری برادری

104

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میرپور خاص کے گوٹھ بگٹی فارم کے رہائشی مری برادری کے افراد نے پولیس اور بااثر افراد کے ظلم کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملز آچر، واحد بخش، ہاشم، احمد نے ہمارے والد سہراب کو قتل کرایا، بااثر ہونے کے باعث سول اسپتال انتظامیہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں جبکہ متعلقہ پولیس نے ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔