نوشہرہ، اکبرپورہ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

377

نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں ماٹر گولہ کے دھماکے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر باقائدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ کی کباڑی مارکیٹ میں واقعہ ماٹر گولے کو فروخت کرنے کے دوران  پیش آیا۔

پولیس نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ماٹر گولہ انہیں  کباڑی کو دریا کنارے پڑا ملا جو اٹھا لائے فروخت کے دوران دھماکا ہوگیا۔