ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

304

ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، این سی اوسی کے اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے.

وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے ملک بھرمیں پرائمری اسکولز کھولے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ اب بھی جن اسکولزمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو بند کردیئے جائیں گے،والدین کو تسلی دینا چاہتے ہیں کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا.

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکولز  کو بند کیاگیا، والدین ،اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کے دوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں.