ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا جوان شہید

256

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے باروھ اور ٹانڈر سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، بھارتی فارئرنگ کے نتیجے میں بروہ  گاؤں کا 15 سالہ لڑکا شہید اور 4 افراد سمیت تانڈر گائوں کی 80 سالہ خاتون زخمی ہوگئے ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو جانی ومالی نقصان پہچایا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کے سپاہی شفیق نے جام شہادت نوش کیا.