پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز: شیڈول کا اعلان کردیا گیا

319

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور کیویز کے درمیان دسمبر وجنوری میں کھیلے جانے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر،جنوری میں نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے، پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچزآکلینڈ، ہملٹن اورنیپیئرمیں ہوں گے.

نیوزی لینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز کے خلاف سیریز کیلئے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تین دن ٹیم مکمل آئسولیشن میں رہے گی۔