قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی زبیر بلوچ کو قتل کردیا گیا

439

فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے ممتاز کھلاڑی زبیر بلوچ کو قتل کردیا گیا۔

قومی کبڈی ٹیم کے ممتاز کھلاڑی زبیر بلوچ پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے، انہیں آج نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سے فیصل آباد کے قریب کوکیاں والا میں 4 روز قبل جھگڑے کے دوران کھلاڑی اور کوچز سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کوکیاںوالہ میں پروکیانوالہ اور سلطان ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ جاری تھا، میچ میں کھلاڑیوں کی تعداد برابر نہ ہونے پر جھگڑا شروع ہوا، جو بحث و تکرار کے بعد ہاتھا پائی تک جاپہنچاتھا۔

یاد رہے کہ پولیس کی موجودگی میں ہونیوالے جھگڑے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور کوچز شدید زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔