سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

266

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پرآپریشن کیا، جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمدہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردشہریوں کےقتل، بھتہ خوری اورسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔