زیرِ زمین ریل گاڑیوں کا سب سے بڑا انتظام کہاں ہے؟

376

امریکی شہر نیویارک وہ واحد دنیا کا شہر ہے جہاں زیرِ زمین ریل کی پٹریوں کا طویل ترین جال بچھا ہوا ہے۔

نیویارک میں زیرِ زمین جو ریل گاڑیاں چلتی ہیں وہ مسافروں کو شہر کے تمام مقامات تک لے جاتی ہیں۔ زیرِ زمین ریل کی پٹریاں تقرباً 660 میل کی مسافت کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔

نیویارک میں زیرِ زمین اسٹیشنوں کی تعداد کُل 468 ہے جو کہ 24 گھنٹے فعال رہتے ہیں۔ ان تمام اسٹیشنوں میں سے ٹائمز اسکوائر کا اسٹیشن مصروف ترین اسٹیشن ہے اور مین ہیٹن کا اسٹیشن سڑک سے 180 فٹ گہرا ترین اسٹیشن ہے۔