امریکی الیکشن کے نتائج ارب پتیوں پر منحصر ہوتے ہیں، امریکی سابق سینیٹر

311

امریکی سابق سینیٹر گریول نے کہا ہے کہ امریکی الیکشن کا نظام رشوت خوری پر چلتا ہے۔ بالکل ایسے کہ تم اپنی دولت کے ذریعے مجھے الیکشن میں جتواؤ اور جب میں جیت جاؤں گا تو تمھارے نفع کا ضامن میں ہوں گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گریول نے میڈیا نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف جوبائیڈن امریکہ میں امیر اور غریب کے مابین فرق کو مزید بڑھا رہے ہیں جو کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ملک میں امیر امیر تر ہورہا ہے اور غریب غربت کے خط سے مزید نیچے آرہا ہے اور میں اس کا الزام اس ملک کے حکمرانوں اور الیکشن کے نظام کو دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صرف امریکہ میں 400 امیر افراد کے پاس ڈیڑھ کروڑ عوام سے زیادہ دولت ہے۔

دوسری جانب 2019 میں ہی 400 امریکی ارب پتی افراد نے 500 ارب ڈالرز اپنے کُل اثاثہ جات میں شامل کیے جس میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 23 ارب ڈالرز اور مارک زکربرگ نے 22 ارب ڈالرز حاصل کیے۔