مہنگا ترین نیلام ہونے والا بال کس کا تھا؟

292

50ویں دہائی کے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کا ایک بال 15 نومبر 2002 کو مہنگے ترین داموں میں نیلام ہوا۔

ایلویس پریسلے کے بال کی آخری بولی 1 لاکھ 15 ہزار 120 ڈالر لگائی گئی جسے ایک نامعلوم شخص نے فوراً خرید لیا۔

اس بال کو دراصل ایلویس پریسلے کے ذاتی نائی نے سنبھال کر رکھا تھا جسے بعد میں اُس نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے ایک دوست کو نیلامی کیلئے دے دیا۔