کانوں کی صحت

371
Closeup of examining ear with an otoscope

کان یعنی سماعت جسم کے اہم اعضاء میں سے ایک ہے لیکن اس کی صحت کی طرف توجہ کرنے کے معاملے میں اکثر لوگ غفلت برتتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کان کی صحت سے متعلق چند نقاق بتائیں گے جس سے آپ کی حسِ سماعت صحت بخش رہ سکتی ہے۔

1) شور شرابے والی جگہوں پر اگر آپ ہیں یا کام کررہے ہیں تو ear plugs کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کی سماعت پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔

2) اکثر لوگ جب کانوں میں ہیڈ فونز یا لاؤڈ اسپیکر سنتے ہیں تو تیز آواز میں سنتے ہیں جس سے اُن کی سماعت پر برا اثر پڑتا ہے۔ جب بھی ہیڈ فونز یا لاؤڈ اسپیکر سنیں تو آواز کو کم کردیں۔

3) اگر آپ کا کسی شور شرابے والی جگہ پر موجود ہیں تو کوشش کریں کہ وہاں سے ہر 5 سے 10 منٹ بعد باہر ایسے مقام پر آئیں جہاں شور نہ ہو کیونکہ آپ کی سماعت کو بھی آرام چاہیے ہوتا ہے۔

4) کانوں کو صاف کرنے کیلئے روئی کے بنے گالے cotton swabs استعمال نہ کرٰیں کونکہ رفتا رفتا روئی کے ریشے آپ کے کانوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں جس کا آپ کو علم بھی نہیں ہو پاتا اور آگے چل کر یہ خطرناک حد تک پیچیدگیاں پیدا کردیتے ہیں۔

5) کانوں کو خشک کریں کیونکہ کانوں میں نمی انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔

6) ہر چند مہنے میں ایک بار اپنے کانوں کا ضرور معائنہ کروائیں۔