امیرجماعت اسلامی سانگھڑ نے مچھر مار مہم کا افتتاح کردیا

96

سانگھڑ (وقائع نگار خصوصی )شہر میںمچھروں کی یلغارپرالخدمت نے مچھر مار اسپرے کا آغاز کردیا،مہم کا افتتاح محمد رفیق منصوری امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ نے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت نے کہا کہ متاثرین بارش کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی مشکلات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں حکومت ان کے مسائل حل کرنے کی فوری کوشش کرے تاکہ اپنے گھروں میں جلد آباد ہوسکیں۔ اس موقع پر الخدمت سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت ، ظہیر بابر جتوئی، محمد طفیل راجا، راشد اصغر، راجا وسیم احمد، عمران شیخ، ابراہیم لغاری، ارشاد کنبہر،ناصر رندھاوا اور سجادبڑدی بھی موجود تھے۔