اسلام آباد (آن لائن )وفاقی حکومت نے فیٹف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیاستدانوں اور ان کے بیوی بچوں و زیرکفالت فیملی افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ایف بی آر نے اکاﺅ نٹنٹس، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور جیولرز کے لیے جائداد اور سونے کے زیورات و ہیرے جواہرات خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آ رمیں جمع کرانے اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔خلاف ورزی پر انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت قید و جرمانے سمیت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی۔