کوئٹہ، چھت گرنے سے 12 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا

119

کوئٹہ (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں چھت گرنے سے 12 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں چھت گرنے کے باعث 12 سالہ لڑکا سخاوت ولد محمد حسین جان کی بازی ہار گیا، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔