نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فیاض الحسن کا مطالبہ

240

لاہور:صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سرِعام بات کرکے حساس قومی راز افشا کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  نواز شریف اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اورکینے میں حد سے نکل چکے ہیں، ان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نہاری اور عوام کا مال کھا کر نواز شریف کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، میں  انتظار میں ہوں جب یہ کہیں گےہمیں الٹالٹکانےوالا نیب بھی ہم نے ہی بنایا ، ان نکموں سے توکرپشن کا بم بنتاہےیہ تو اقربا پروری کا بم بناتےہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے  بھارتی فوجیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ بھگوڑے بھارتی فوج میں پائے جاتے ہیں، بھارت پاکستان کوشام،عراق،لبنان،یمن اورمصرسمجھنےکی غلطی نہ کرے۔