روبوٹ لفظ کہاں سے آیا؟

309

روبوٹ (RoboT) لفظ سب سے پہلے 1920 میں سزیک (Czech) ملک سے تعلق رکھنے والے ڈرامہ نگار کیرل کیپک کے لکھے گئے ایک ڈرامے میں مستعمل ملتا ہے۔

ڈرامے کا نام تھا R.U.R) Rossum’s Universal robots) جس میں روسم نامی شخص انسانوں کی ساخت والے روبوٹ تیار کرتا ہے۔

لفظ روبوٹ سزیک زبان ہی کے لفظ robota سے نکلا ہے جس کے معنی ایسا کام جو لازماً کرنا ہے۔