ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یہودی اپنے مذہبی تہوار یوم کیپور منا رہے تھے جب ہٹلر کے حمایتی جسے نیو نازی کہا جاتا ہے کہ کارکن آگئے اور دن دہاڑے یہودی خلاف اور ہٹلر کی حمایت میں نعرے لگائے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا نورڈک مزاحمت تحریک (Nordic resistant movement) کے کارکنان اُس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب یہودی اپنے تہوار یوم کیپور منارہے تھے۔
موقع پر موجود ایک یہودی کا کہنا تھا کہ دن دہاڑے اس طرح کا مظاہرہ پریشان کُن اور مشتعل کرنے والا ہے۔ یہودی نے مزید کہا کہ پولیس نے بعد میں آکر ان مظاہرین کو ہٹا دیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ تنظیم فن لینڈ میں کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔