گلے کی تکلیف اور گھریلو علاج

180

گلے میں سوجن, تکلیف، خشکی، درد یا خارش محسوس ہونا گلے کے خراب ہونے کی عام علامت ہے۔ ایک سروے کے مطابق گلا خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے دفاتر میں ہر سال 13 ملین سے زائد مریضوں کے وزٹ ہوتے ہیں۔ عام طور پر گلے کی معمولی تکلیف خود ہی دور ہوجاتی تام جلد معائنہ کرالینا ضروری ہے تاکہ اگر کوئی سنجیدہ معاملہ ہو تو علاج شروع کیا جاسکے۔

وجوہات:

گلا خراب ہونے عام وجوہات میں موسمِ سرما کا انفلوئنزا، فلو، خسرہ، چکن پاکس اور ممپس (mumps)، ایک ایسا انفیکشن جس کی وجہ سے گردن میں تھوک بنانے والے غدود میں سوجن آجاتی ہے، شامل ہیں۔

گھریلو علاج:

گھر میں متعدد ٹوٹکے آزما سکتے ہیں جو خراب گلے کو سکون پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جیسے کہ نمک کے پانی کے غرارے، گرم مشروبات پینا جس میں قہوہ سرفہرست ہے، تکلیف کے احساس کو کم کرنے کیلئے ٹھنڈی چیزیں کھانا جیسے کہ آئسکریم وغیرہ، ٹافی چوسنا، اور کم بات کرنا تاکہ آپ کے گلے پر زیادہ زور نہ پڑے۔