ماں کے پیٹ میں اپنے ہی بہن بھائیوں کو کھانے والی مچھلی

410

شارک مچھلیوں کے آپسی تعلقات میں تو ویسے ہی فطری طور پر سرد مہری ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی اکیلے ہی گزارتی ہیں تاہم سینڈ ٹائیگر شارک (sand tiger shark) نے اس دشمنی میں حد پار کردی ہے۔

سینڈ ٹائیگر شارک دیگر مچھلیوں کی طرح انڈے نہیں دیتی بلکہ یہ سال میں دو بچے جنتی ہے۔

بچے جب اپنی ماں کے پیٹ میں ناپختہ حالت میں ہوتے ہیں تو یہ پیٹ میں ہی ایک دوسرے کو کھانے لگ جاتے ہیں تاکہ زندہ رہ سکیں اور جو آخر میں بچ جاتا ہے وہی ماں کے پیٹ سے باہر آتا ہے۔

بہن بھائیوں کو کھا جانے کے بعد جب شارک کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس وقت اس کی لمبائی حیرت انگیز طور پر 40 انچ تک ہوتی ہے۔