مزاحیہ شوز میں بےکار لطیفوں پر ہنسی کی آوازیں کہاں سے آتی ہیں؟

443

مزاحیہ شوز کے پروڈسرز کیسے عوام کو بےکار اور بدمزاح لطیفوں پر ہنساتے ہیں، اس تحریر میں اس راز سے پردہ فاش ہوگا۔

یہ حقیقت ہے کہ مزاحیہ شوز میں کچھ کامیڈین سامعین کو ایسے بھی لطیفے سنا دیتے ہیں جن کا نہ سر ہوتا ہے نہ پیر اور سامعین بالکل بھی محظوظ نہیں ہوتے لیکن جو لوگ ٹی وی پر شو دیکھ رہے ہوتے ہیں اُن کو audience کے بھرپور ہنسنے کی آواز آتی ہے جس پر ٹی وی دیکھنے والے کو اپنی عقل پر شبہ ہوجاتا ہے کہ آٰیا اُس نے لطیفے کو سمجھا بھی ہے یا نہیں۔

دراصل سامعین کے یہ ہنسنے کی آواز پروڈیوسرز ایک مشین کے ذریعے ڈالتے ہیں جو کہ لاف باکس کہلاتی ہے۔ اس مشین کو ٹیلی ویژن انجینئر چارلز ڈگلس نے ایجاد کیا تھا۔

تاہم آج کے دور میں لاف باکس سافٹ وئیرز کی صورت بھی دھار چکا ہے۔

یہ لاف باکس بعض اوقات لائیو شوز کے دوران بھی استعمال ہوتا ہے۔