کراچی(صباح نیوز)کراچی چڑیا گھر میں برفانی ریچھ کے بچے رانو کو گرمی اور تنگ پنجرے میں رکھنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں رکھے گئے ریچھ کے بچے رانو کو رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے چڑیا گھر انتظامیہ کو 8 گھنٹوں میں قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔سوشل میڈیا پر ریچھ کی بدحال وڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشعال خان و دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چڑیا گھر کی صورتحال ابتر ہے، کراچی یا اسلام آباد کے چڑیا گھر قید خانے ہیں۔ جہاں جانوروں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔