وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

125

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانو ں کا اجلاس آج ( جمعہ) کو طلب کر لیا اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں پر بڑھتی ہو ئی تنقید اوراپوزیشن کی تحریک سمیت ملکی سیاسی معاملات کا جا ئزہ لیا جا ئے گا۔اپو زیشن سے کیسے نمٹاجائے وزیراعظم قیادت سے مشاورت کریں گے۔ اجلاس شام 4بجے وزیراعظم دفتر میں ہو گا جس میںلا ئحہ عمل تیا ر کیا جا ئے گا۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی موقف پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں اپو زیشن کی تنقید کا جواب دینے کے لیے ترجمانوں کو میدان میں اتارا جا ئےگا اور اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جا ئے گی ۔