امجد خان نیازی کی بطور سربراہ پاک بحریہ تعیناتی کی منظوری

102

اسلام آباد(آن لائن) صدر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر ایڈمرل کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔وائس ایڈمرل امجد خان نیازی، 07اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ اس ضمن میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئر کے دوران وائس ایڈمرل امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور ا سٹاف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ وائس ایڈمرل کو حکومت فرانس کی جانب سے فرانسیسی میڈل سے بھی نوازا گیاہے۔