حیدرآباد:2لڑکیوںکیساتھ اجتماعی زیادتی اور خودکشی کیخلاف احتجاجی ریلی

113

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھر میں لیلا میگھواڑ کے بعد مومل میگھواڑ کے ساتھا اجتماعی زیادتی کے بعد خود کشی پرمختلف سماجی تنظیموں کی جانب قاسم آباد سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلبکے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پروفیسرامداد چانڈیو، بھیمراج، ذوالفقار کھوسو ودیگر نے کہاکہ سات ماہ قبل ڈیپلو کے گوٹھ میں 17سالہ لڑکی لیلا میگھواڑکو بااثر ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس نے انصاف نہ ملنے پر خود
کوپھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی جبکہ تازہ واقعے میں 2 روز قبل مٹھی تعلقہ کے گوٹھ دلن میں بھی17سالہ لڑکی مومل میگھواڑ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہوا جس کے بعد اس نے بھی خود کو پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کی جانب سے شروع ہی سے کیس کمزور کردیا گیا جس کا فائدہ ملزمان کو پہنچا مذکورہ یوتھ اور سماجی تنظیموں کے رہنما¶ں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراتے ہوئے انصاف فراہم کیاجائے ۔