فضل الرحمن اپنے جرائم کا جواب دیں‘ زلفی بخاری

126

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن گھٹیا حملوں کے بجائے اپنے جرائم کا جواب دیں۔یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی احتساب کی بات ہوتی
ہے، فضل الرحمن اپنے گروپ کے ساتھ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف مہم لانچ کر دیتے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ فضل الرحمن کا یہ رویہ انتہائی ناگوار ،ہمارے مذہب اور ثقافتی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
زلفی بخاری