شیخوپورہ: لفٹ لینے والی لڑکی سے 6 افراد کی اجتماعی زےادتی

96

شیخو پورہ ( آن لائن )پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں جڑانوالاروڈ پر 6 افراد نے لفٹ کے لیے کھڑی خاتون کو اجتماعی زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کے مطابق سڑک پر بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کی منتظر خاتون کو 6 افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دی، پھر نشہ آور چیز پلا کر اس سے زیادتی کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان زیادتی کے بعد خاتون کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر چلے گئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔