پی ایس پی لائرز فورم کرپشن کیخلاف وکلاء کے ساتھ ہیں، وقاص صدیقی

82

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان لائرز فورم پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد کے صدر وقاص صدیقی ایڈووکیٹ، نائب صدور سید برکت علی ایڈووکیٹ، ریاض الدین سموں ایڈووکیٹ، صہیب بھٹی ایڈووکیٹ و اراکین محمد حسین خان ایڈووکیٹ، راحت بشیر صدیقی ایڈووکیٹ، محمد سلیم حسین میمن ایڈووکیٹ، محمد یوسف شیخ ایڈووکیٹ، شارق عالم کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ڈویژنل ممبر نگران لائرز فورم عرفان خان نے اجلاس سے اظہار خیال کیا، وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بار کونسل کے ہونے والے الیکشن 2020ء کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا گیا اور اُمید ظاہر کی کہ نئی منتخب کابینہ وکلاء کو درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، پی ایس پی لائرز فورم کرپشن کیخلاف تحریک میں وکلاء برادری اور قانون کی حکمرانی کے لیے عدالت عظمیٰ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وقاص صدیقی ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ آج لطیف آباد نمبر 11 اور 12 کی دعوت پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی حیدر آباد آمد پر وکلاء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔