ٹائون کمیٹی پیارو لونڈ کے ملازمین کو حقوق دیے جائیں، تاج محمد تھیبو

121

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی پیارو لونڈ کے ملازمین کا اپنے مطالبات اور حقوق کے حصول کے لیے تعلقہ نیشنل پریس کلب جھنڈو مری پر درجنوں ملازمین نے لطیف یونین ورکرز کے پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت جئے لطیف یونین ورکرز کے صدر تاج محمد تھیبو، جنرل سیکرٹری رجب علی پتافی، ذوالفقار ناریجو نے کی۔ اس موقعے پر جئے لطیف یونین ورکرز کے صدر تاج محمد تھیبو، جنرل سیکرٹری رجب علی پتافی، ذوالفقار ناریجو و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تمام محکموں کو ان کا بنیادی حق دیے جارہے ہیں، اسی طرح ٹائون کمیٹی پیارو لونڈ کے ملازمین کو بھی ان کے جائز حقوق دیے جائیں اور تمام ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ادا کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں کے حصول میں ہمیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کی جائیں جو کہ ہمارا حق ہے۔