پیپلز پارٹی نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

107

اسلام آباد( آن لائن )سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے بجلی ،گیس ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ عوام دشمن فیصلہ فوری واپسی لیا جائے،وزیر اعظم بتائیں کل جھوٹے تھے یا آج سچے ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا جاتا تھا گیس، بجلی، ڈالر، پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں تو سمجھ لو وزیراعظم چورہے۔انہوںنے کہاکہ لوگ پہلے ہی دال روٹی نان سبزی کی قوت خرید سے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ گھریلو گیس گھی کوکنگ آئل مزید مہنگا کرکے ایک وقت کی روٹی بھی چھینی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشرافیہ نمایندہ
حکومت عوام سے سوتیلا سلوک جاری رکھنے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ملک پر غریبوں کا خون نچوڑنے والا گروہ مسلط ہے۔